کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو پارٹی سے معطل کئے جانے سے بدعنوانی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے پر سوالیہ نشان لگ گیا
ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ "وزیر اعظم نے کہا تھا " نہ کھائیں گے نہ کھانے دیں گے "لیکن جب کیرتی آزاد نے بی جے پی میں بدعنوانی کا مسئلہ اٹھایا تو ان کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا"۔